کراچی آپریشن جاری رہے گا، عزیر بلوچ گروپ تحریک انصاف کو سپورٹ کر رہا ہے: شرجیل میمن

کراچی آپریشن جاری رہے گا، عزیر بلوچ گروپ تحریک انصاف کو سپورٹ کر رہا ہے: ...
کراچی آپریشن جاری رہے گا، عزیر بلوچ گروپ تحریک انصاف کو سپورٹ کر رہا ہے: شرجیل میمن

  


  کراچی (ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے لاہور میں انارکلی واقعہ بھی ایک سانحہ ہے، سانحات پر سیاست نہیں کرنی چاہئے، عذیر بلوچ گروپ تحریک انصاف کا سپورٹر ہے، کراچی میں آپریشن جاری رہے گا۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شرجیل میمن کاکہناتھاکہ  لیاری گینگ وارکے  پیپلزپارٹی کاحمایتی ہونے کا تاثردرست نہیں، عزیر بلوچ گروپ تحریک انصاف کو سپورٹ کر رہا ہے، کراچی آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا اور کسی بھی دوسرے علاقے سے زیادہ آپریشن لیاری میں ہوتا ہے ، وہاں جرائم پیشہ عناصر پناہ لیے ہوئے ہیں۔

 انہوں نے کہا متاثرین ٹمبر مارکیٹ کی مدد کرنا چاہتے ہیں جو حکومت پر فرض ہے، احسان نہیں کررہے، اب ہمیں سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔ کے ایم سی ہو یا واٹر بورڈ اب ان اداروں کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، چاہے وزارت رہے یا نہ رہے، اب اپنے ادارے میں گھوسٹ ملازمین برداشت نہیں کروں گا۔

مزید : قومی


loading...