باکسر عامر خان کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات ،سانحہ پشاور پر شدید افسوس کا اظہار

باکسر عامر خان کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات ،سانحہ پشاور پر شدید افسوس کا ...
باکسر عامر خان کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات ،سانحہ پشاور پر شدید افسوس کا اظہار

  


اسلام آباد(مانیڑنگ ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات میں سانحہ پشاور پر شدید مذمت کا اظہار کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں انہوں نے سانحہ پشاور پر شدید مذمت کا اظہار کیااور حکومت کی دہشت گردی کے کاتمے کے لیے اقدامات کی تعریف بھی کی ۔

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردی میں کافی حد تک کمی ہوئی ہے اور جلد از جلد ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا جائے گا ۔

ملاقات میں عامر خان نے وزیراعظم نواز شریف سے پاکستان میں باکسنگ اکیڈمی کھولنے کی کواہش کا بھی اظہار کیا جس پر وزیراعظم نواز شریف نے عامر خان کی صلاحیت اوران کی کامیابیوں کو سراہا ۔

 ملاقات میں وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور وزیر اعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری ڈاکٹر آصف کرمانی بھی موجود تھے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...