نجی ائیرلائن نےچار کرکٹر ز کو آف لوڈ کر دیا

نجی ائیرلائن نےچار کرکٹر ز کو آف لوڈ کر دیا
نجی ائیرلائن نےچار کرکٹر ز کو آف لوڈ کر دیا

  


لاہور(مانیڑنگ ڈیسک)شاہین ائیرلائن کی لاہور سے کراچی جانے والی فلائٹ سےڈومیسٹک کرکٹر احسان عادل سمیت چار قومی کرکٹر کو اتاردیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اظہر علی ،محمد عر فان ،ذوالفقار بابر اور ڈومیسٹک کرکٹ کے کھلاڑی احسان عادل کو پرواز میں اوورلوڈنگ کے باعث اتارا گیاہے جبکہ کھلاڑیوں کے پاس کنفرم ٹکٹس تھیں لیکن پھر بھی کھلاڑیوں کو آف لوڈ کر دیا گیا ۔

تینوں کھلاڑیوں کے علاوہ دیگر 30شہریوں کو بھی جہاز سے اتار اگیا ہے جس کے باعث تمام آف لوڈ کیے جانے والے مسافروں نے انتظامیہ کیخلاف احتجاج شروع کردیا ۔

انتظامیہ نے مسافروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اگلی فلائٹ ساڑھے چار بجے ہے اور تمام مسافروں کو کراچی روانہ کردیاجائے گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...