ایساکیا ہوا کہ عالیہ بھٹ اتنی خفا ہو گئیں؟

ایساکیا ہوا کہ عالیہ بھٹ اتنی خفا ہو گئیں؟
ایساکیا ہوا کہ عالیہ بھٹ اتنی خفا ہو گئیں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(نیوزڈیسک)عالیہ بھٹ ان چند بھارتی اداکاراﺅں میں سے ہیں جنہوں نے بہت کم عمر میں کافی شہرت سمیٹی ہے۔ کچھ دن قبل سوشل میڈیا ’انسٹاگرام‘ پر انہوں نے شاہد کپور کے ساتھ اپنی ایک ’سیلفی‘اپ لوڈ کی جس میں وہ بہت خفا اور چڑچڑی دکھائی دے رہی ہیں۔ اب انہوں نے اپنی خفگی کی وجہ بھی بتا دی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے شاہد کپور اور دیگر لوگوں کے ساتھ ایک شوٹنگ میں ستمبر سے حصہ لینا شروع کیا اور اب جب اس فلم کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے اور اس تمام عرصہ میں وہ اور دیگر لوگ ایک فیملی کی طرح رہ رہے تھے لیکن اب انہیں اداسی ہو رہی تھی اورآخری دن جب انہوں نے شاہد کپور کے ساتھ یہ سیلفی بنوائی تو ان کے چہرے پر اداسی اور چڑچڑاپن تھا۔ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کی بھی خوشی ہے کہ یہ فلم مکمل ہو چکی ہے اور جلد نمائش کے لئے پیش کی جائے گئی۔ عالیہ بھٹ بہت جلد شاہد کپور کے ساتھ ایک اور فلم میں بھی کام کریں گی جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اس فلم میں شاہد کپور کی سابقہ گرل فرینڈ کرینہ کپور بھی کام کریں گی۔

مزید :

تفریح -