بندر نے پیار کی نئی داستان رقم کر دی ،دوست کی جان بچا لی

بندر نے پیار کی نئی داستان رقم کر دی ،دوست کی جان بچا لی
بندر نے پیار کی نئی داستان رقم کر دی ،دوست کی جان بچا لی

  


ممبئی(نیوزڈیسک)ایک انسان تو شاید اپنے دوست کے ساتھ اتنا اچھا سلوک نہیں کرتا جتنا ایک بندرنے اپنے دوست بندر کے ساتھ کیا اور اسے موت کے منہ سے کھینچ لایا۔ ان بندروں کی ویڈیو اس وقت انٹر نیٹ پر موجود ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ بھارتی شہر کانپور کے ریلوے سٹیشن پر کچھ بندر اچھل کود کر رہے ہیں کہ اس دوران ایک بندر کو بجلی کی تاروں سے زور کا جھٹکا لگتا ہے اور وہ بے ہوش جاتا ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ وہ مرگیا ہے لیکن یہ دیکھ کر اس کا ایک ساتھی بے چین ہو جاتا ہے ،اپنے بے ہوش دوست کو ہوش میں لانے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے ،وہ اسے کاٹتا ہے، جھنجھوڑتاہے، اسے جوہڑ کے پانی میں بار بار ڈوبکیاں دیتا ہے۔ وہ بندر یہ عمل تب تک جاری رکھتا ہے جب تک بے ہوش بندر ہوش میں نہیں آجاتا۔ویڈیوکے آخر میں دکھایا گیا ہے کہ کرنٹ کھاکر بے ہوش ہونے والا بندر اپنے ساتھی بندر کے ساتھ بیٹھا ہے۔

ایساکیا ہوا کہ عالیہ بھٹ اتنی خفا ہو گئیں؟جاننے کیلئے کلک کریں

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...