وہ شہر جس کی پولیس ڈرائیورو ں کو روک کر جرمانہ کر نے کی بجائے انعام دیتی رہی

وہ شہر جس کی پولیس ڈرائیورو ں کو روک کر جرمانہ کر نے کی بجائے انعام دیتی رہی
وہ شہر جس کی پولیس ڈرائیورو ں کو روک کر جرمانہ کر نے کی بجائے انعام دیتی رہی

  


پرنسٹن(نیوزڈیسک)دنیا میں ہر ملک میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ یا وارننگ ضرور دی جاتی ہے لیکن امریکی ریاست میں لوگوں کی اس وقت حیرت کی انتہا نہ رہی جب انہیں روک کر جرمانہ کرنے کی بجائے 100ڈالر(تقریباً10ہزار روپے) اور ساتھ کینڈیوں کا ایک ڈبہ بھی پکڑایا گیا۔

سعودی عرب : شوہر سے فرار کے لیے غیر ملکی خاتون نے انتہائی قدم اٹھا دیا جاننے کیلئے کلک کریں

امریکی ریاست ویسٹ ورجینیا کی کاﺅنٹی سپینس برگ کی ایک شہری میری ڈیوس کا کہنا تھا کہ جب اسے پولیس افسر نے روکا تو وہ بہت حیران ہوئی کیونکہ اس نے تو ٹریفک قانون کی خلاف ورزی نہیں کی تھی ۔افسر نے اسے 100ڈالر اور کینڈی کا پیکٹ پکڑا دیااور ساتھ کرسمس کی مبارک بھی دی۔

فرسٹ سارجنٹ ایم آر کروڈر کا کہنا تھا کہ ایک نا معلوم شخص نے پولیس سے رابطہ کرکے یہ انعامات دئیے ہیں جس کے لئے وہ بہت شکرگزار ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...