حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی میں اضافہ کر دیا، نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی میں اضافہ کر دیا، نوٹیفکیشن جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی میں اضافہ کر دیا، نوٹیفکیشن جاری

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پاکستان نے عوام کو نئے سال کا تحفہ دے کر واپس لے لیا ہے اور پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی 17 فیصد سے بڑھا کر 22 فیصد کر دیا گیا ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جی ایس ٹی میں اضافے سے عوام 5 ارب روپے سے زائد کے ریلیف سے محروم ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے اس بات کا عندیہ دیا گیا تھا کہ یکم جنوری 2015ءسے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 17 روپے فی لیٹر تک کمی کی جائے گی۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...