واہ کینٹ میں بوائز سکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا ملزم گرفتار
اٹک( مانیٹرنگ ڈیسک ) بوائز سکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا ملزم پولیس نے گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق 5 روز قبل فون پر بوائز سکول کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دینے والا نامعلوم شخص پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق دھمکی دینے والے ملزم کی شناخت حسنات کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس نے 5 روز قبل بوائز سکول کو بم دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔پولیس نے ملزم حسنات کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ تھانہ صدر واہ کینٹ میں درج کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش کے لیے ملزم حسنات کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔