بلآخرسائنسدانوں نے گنجے پن کا ٹھوس علاج ڈھونڈ لیا
میڈرڈ (نیوز ڈیسک) گنجے پن کا شکار افراد کو بالوں کی نعمت دوبارہ حاصل کرنے کیلئے یا تو مصنوعی بالوں کا سہارا لینا پڑتا ہے یا قدرتی بالوں کا خواب دکھانے والی ادویات استعمال کرنا پڑتی ہیں جو کبھی کامیاب نہیں ہوتیں۔ ان دل شکستہ افراد کیلئے امید کی نئی کرن سپین کے سائنسدانوں کی ایک تازہ تحقیق کی صورت میں سامنے آئی ہے جس کے مطابق جلد کے خلیوں کی مدد سے نئے بال قدرتی طور پر اگائے جا سکتے ہیں۔
کیا کھاکر 130کلو وزن کم کیا ؟سابقہ گوشت کے پہاڑ نے اپنی خوراک بتا دی جاننے کیلئے کلک کریں
سپینش نیشنل کینسر ریسرچ سنٹر CNIO کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مدافعتی نظام کے خلیے Macrophages نہ صرف بیماریوں سے لڑتے ہیں بلکہ ان کی مدد سے جلد میں موجود سٹیم سیل (Stem Cell) کو بھی متحرک کیا جا سکتا ہے اور یوں جلد پر قدرتی طور پر بال اگنے لگتے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ابتدائی تجربات کامیابی سے ہمکنار ہو چکے ہیں اور اس طریقہ کار کو باقاعدہ علاج کی صورت میں متعارف کروانے کیلئے کام جاری ہے۔ بال اگانے کے علاوہ ان خلیات کو کینسر کے علاج کیلئے استعمال کرنے پر بھی تحقیق جاری ہے اور رواں تحقیق کے مکمل ہونے پر اہم ترین انکشافات سامنے آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے Plos Biology میں شائع کی گئی ہے۔