سندھ میں بحران کون پیدا کر رہا ہے؟

سندھ میں بحران کون پیدا کر رہا ہے؟
سندھ میں بحران کون پیدا کر رہا ہے؟

  


کراچی (ویب ڈیسک) سندھ میں بحران کسی سازش کا نیتجہ ہے کہ یا خود ساختہ زخم جو خراب حکمرانی اور بد انتظامی کے باعث لگا۔تفصیلات کے مطابق سینئرصحافی مظہر عباس کا اپنے تجزیے میں کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری خود اپنے گھر کو سنبھال کر نہیں رکھ پائے اور وزیر اعلی قائم علی شاہ سے لیکر پارٹی کے سینیئر ترین رہنما مخدوم امین فہیم بھی پارٹی پالیسیوں سے خوش نہیں ہے۔

تین یمنی شہریوں نے مریخ کو اپنی ملکیت قرار دے کر ’ناسا‘ پر مقدمہ کر دیا جاننے کیلئے کلک کریں

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کا یہ خوف درست ہو سکتا ہے کہ ان کی صوبائی حکومت کے خلاف سازشوں میں سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف ملوث ہو سکتے ہیں ، مگر پارٹی کے سینیئر رہنماوں کے تحفظات اور سنگین شکا یات کا کیا ہو گاجو ابھی تک حل نہیں کیے گئے۔

یہ درست ہے کہ ماضی میں پیپلز پارٹی کی حکومتیں اسٹیبلشمنٹ کی سازشوں کا شکار ہو ئیں مگر گزشتہ چند ماہ سے آصف علی زرداری کی جانب سے نواز شریف کی حمایت بھی اسٹیبلشمٹ کی ناراضگی کا باعث بنی ہو ئی ہے۔پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین کو چاہیے کہ وہ اپنی پارٹی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے۔

مزید : کراچی


loading...