حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پرشروع

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پرشروع
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پرشروع

  


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان ایک مرتبہ پھر مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مطالبات کے حوالے سے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات پی ٹی آئی رہنماءجہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہو رہے ہیں ۔حکومت کی جانب سے مذاکراتی ٹیم میں اسحاق ڈار اور احسن اقبال اور قانونی مشاورت کے لیے اٹارنی جنرل شریک ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر مذاکرات میں شامل ہیں۔واضح رہے پی ٹی آئی رہنماءجہانگیر ترین اس وقت لندن میں موجود ہین جس کی وجہ سے وہ مذاکرات کا حصہ نہیں ہیں۔

بنگلہ دیش نے جنگی جرائم کے الزام میں جماعت اسلامی کے رہنماءاظہر الاسلام کو سزائے موت سنا دی

مزید : اسلام آباد


loading...