کیا وائٹ چاکلیٹ بھی واقعی چاکلیٹ ہوتی ہے ؟

کیا وائٹ چاکلیٹ بھی واقعی چاکلیٹ ہوتی ہے ؟
کیا وائٹ چاکلیٹ بھی واقعی چاکلیٹ ہوتی ہے ؟

  


لاہور (نیوز ڈیسک) اگر آپ چاکلیٹ کی مختلف اقسام میں دلچسپی رکھتے ہیں تو یقینا آپ نے سفید چاکلیٹ کے بارے میں بھی سن رکھا ہو گا جو کہ دراصل چاکلیٹ ہے ہی نہیں۔ کسی بھی چیز کو چاکلیٹ قرار دینے کیلئے ضروری ہے کہ اسے چاکلیٹ کے محلول، کوکا مکھن اور ٹھوس کوکا جیسے اجزاءسے بنایا گیا ہو لیکن سفید چاکلیٹ نامی شے میں دو ضروری ترین اجزاءیعنی چاکلیٹ محلول اور ٹھوس کوکا شامل ہوتے ہیں۔ اس لئے اسے ماہرین چاکلیٹ شمار نہیں کرتے۔ کچھ ممالک میں اس میں کوکا مکھن شامل کیا جاتا ہے جو کہ ایک نباتاتی تیل ہے لیکن اکثر اوقات اس کی جگہ بھی دیگر نباتاتی تیل استعمال کر لئے جاتے ہیں جن کا چاکلیٹ سے دور دور تک تعلق نہیں۔

خوش نصیب آدمی 30کروڑ روپے کی لاٹری جیت گیالیکن خوشی صرف چند پل کی ثابت ہوئی

امریکہ میں سفید چاکلیٹ میں کوکا مکھن کا 20 فیصد استعمال ضروری قرار دیا جا چکا ہے تاکہ اس کی جگہ دیگر تیل استعمال نہ ہوں۔ کوکا مکھن والا سفید چاکلیٹ کریم رنگ کا ہوتا ہے جبکہ دوسرے تیل سے بنایا گیاسفید چاکلیٹ بالکل سفید ہوتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...