”شیرخوار بسمہ کی موت اللہ کی رضا تھی“کراچی پولیس نے بلاول کے پروٹوکول کو ”معصوم“ قرار دیدیا

”شیرخوار بسمہ کی موت اللہ کی رضا تھی“کراچی پولیس نے بلاول کے پروٹوکول کو ...
”شیرخوار بسمہ کی موت اللہ کی رضا تھی“کراچی پولیس نے بلاول کے پروٹوکول کو ”معصوم“ قرار دیدیا

  


کراچی(ویب ڈیسک)کراچی پولیس نے بلاول بھٹو کے پروٹوکول کے دوران جاں بحق ہونیوالی دس ماہ کی بچی بسمہ کی موت کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔ رپورٹ میں پروٹوکول کو معصوم اور پولیس کو ہیرو قرار دیدیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بسمہ کی موت کی تحقیقاتی رپورٹ ایس ایس پی سٹی فدا حسین جانوری نے تیار کی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ واقعہ میں پولیس کی کوئی غلطی نہیں ہے، جبکہ ایس ایچ او رانا خوشی محمد کو ہیرو قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق رانا خوشی بسمہ کے والد فیصل بلوچ کو اسپتال کے اندر لے کر گئے اور سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار نے اسپتال کے اندر فیصل بلوچ کی رہنمائی کی۔ پولیس رپورٹ میں بسمہ کی موت کو اللہ کی رضا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہے کہ بچی ایک ہفتے سے بیمار تھی۔ تحقیقات کے لیے گواہان اور بچی کے والد فیصل بلوچ کا بیان لیا گیا، جبکہ متعلقہ ڈاکٹروں کی رائے شامل نہیں۔

مزید : کراچی


loading...