سعودی عرب کانئے مالی سال 2016ء کے خسارے کے بجٹ کا اعلان

سعودی عرب کانئے مالی سال 2016ء کے خسارے کے بجٹ کا اعلان
سعودی عرب کانئے مالی سال 2016ء کے خسارے کے بجٹ کا اعلان

  


الریاض(این این آئی)سعودی عرب کا سال2016ءکیلئے327ارب ریال خسارے کا بجٹ پیش کر دیا گیا ہے۔ آئندہ سال کے دوران اخراجات کا تخمینہ 840ارب ریال(224ارب ڈالرز) اور آمدن کا تخمینہ 513ارب ریال لگایا گیا ہے۔ سال2015ءکے دوران میں608ارب ریال آمدن ہوئی ہے۔ اس میں سے73فیصد تیل کی فروخت سے حاصل ہوئے ہیں۔ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ان کی حکومت کا یہ بجٹ ہے۔ انہوں نے گزشتہ بدھ کو سعودی شوریٰ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اقتصادی اصلاحات کیلئے ہمارا اوڑن مفاد عامہ کو موثر بنانا، اقتصادی وسائل کو بروئے کار لانا اور سرکاری سرمایہ کاری کے حاصلات کو بڑھانا ہے۔ سعودی شوریٰ کونسل کی معاشی اور توانائی کمیٹی کے نائب صدر ڈاکٹر فہد بن جمعہ نے قبل ازیں بتایا کہ نیا بجٹ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 45ڈالرز فی بیرل کو پیش نظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے مختلف مدوں میں دیے جانے والے زرتلافی (سب سڈی) کو ختم کرنے یا فیسوں اور محصولات کی شرح میں اضافے کے امکان کو بھی مسترد کر دیا تھا۔تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث سعودی عرب کامالیاتی خسارہ98 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ سعودی عرب کی ٹیکس محصولات 608ارب ریال کی سطح پر پہنچ گئیں۔ جبکہ2016ء میں سعودی حکومت اخراجات کو 840ارب ریال تک محدود رکھنا چاہتی تھی۔

مزید : بزنس


loading...