مصباح الحق کا بیٹا بھی کرکٹر بننے کا خواہش مند نکلا

مصباح الحق کا بیٹا بھی کرکٹر بننے کا خواہش مند نکلا
مصباح الحق کا بیٹا بھی کرکٹر بننے کا خواہش مند نکلا

  


کراچی(صباح نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا بیٹا بھی کرکٹ بننا چاہتا ہے، فہام الحق نے کہا ہے کہ ان کے والد نے رک رک کر بیٹنگ کرنے کی ہدایت کی ہے۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے فہام الحق نے کہا ہے کہ وہ کرکٹر بننے کا خواہش مند ہے ۔کپتان مصباح الحق کے صاحبزادے ہیں جنہیں چھوٹی سی عمر میں کرکٹ کا جنون ہے، مصباح الحق جہاں بھی میچ کھیلنے جائیں بیٹا ان کے نقش قدم پرچلنے کی خواہش لئے اسٹیڈیم پہنچ جائے،فہام نے کہا ہے کہ ان کے والد نے انہیں رک رک کر کھیلنے کو کہا ہے۔مصباح الحق کا بیٹا روزانہ سو کرینز اور 40پشپ بھی لگاتا ہے۔فہام کا آئیڈل کو ئی اور کرکٹر نہیں بلکہ مصباح الحق ہی ہیں۔

مزید : کھیل


loading...