تاریخ پیدائش آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتی ہے؟ علم الاعداد کی ماہر نے حیران کن دعویٰ کردیا

تاریخ پیدائش آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتی ہے؟ علم الاعداد کی ماہر نے ...
تاریخ پیدائش آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتی ہے؟ علم الاعداد کی ماہر نے حیران کن دعویٰ کردیا

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) تاریخ پیدائش سے آدمی کی قسمت کا حال بتانے کا فن بہت قدیم ہے۔ علم اعداد کی ایک ماہر نے دعویٰ کیا ہے کہ انسان مہینے کی جس تاریخ کو پیدا ہوتا ہے وہ دن اس کی شخصیت کا تعین کرتا ہے۔ ماہر مشعیل بچانن نے مہینے کے تمام دنوں میں پیدا ہونے والے افراد کی شخصی خصوصیات بیان کر رکھی ہیں جو ذیل میں ہم آپ کے لیے رقم کر رہے ہیں۔

یکم

مہینے کی پہلی تاریخ کو پیدا ہونے والے افراد مضبوط شخصیت اور دوسروں کی رہنمائی کی خصوصیات سے مالامال ہوتے ہیں۔ یہ لوگ تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں جو انہیں ضرور استعمال کرنی چاہئیں۔ یہ لوگ ذاتی کاروبار کو ترجیح دیتے ہیں اور اپنی ترنگ میں جینے کے عادی ہوتے ہیں۔

2تاریخ

دو تاریخ کو پیدا ہونے والے لوگ متوازن اور ہم آہنگ زندگی کے متلاشی ہوتے ہیں۔ یہ لوگ بہترین مددگار، ہمدرد اور دوسروں کی تکالیف کو سمجھنے والے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ دوسروں کے ساتھ مل کر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں مگر انہیں اپنے اندر خوداعتمادی پیدا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان لوگوں کے لیے محبت اور تعلق داری بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔

3تاریخ

تین تاریخ کو پیدا ہونے والے لوگوں کی حسِ مزاح بہت اچھی ہوتی ہے اور یہ لوگ دوسروں سے گفت وشنید کرنا پسند کرتے ہیں۔ یہ لوگ بھی فنکارانہ اور تخلیقی صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں۔ دوسرے لوگ ان کی کرشماتی شخصیت کے گرویدہ ہوتے ہیں۔ تین تاریخ کو پیدا ہونے والے لوگوں میں کچھ خاص ہوتا ہے۔

4تاریخ

چار تاریخ کو پیدا ہونے والے افراد ذہنی طور پر بہت مضبوط اور مستحکم ارادے کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ لوگ خود اپنے اور دوسروں کے لیے اعلیٰ معیارات متعین کرتے ہیں اور یہ لوگ ایمانداری کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ یہ لوگ محنتی ہوتے ہیں اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے۔ دوسرے لوگ ان پر اعتماد و انحصار کرتے ہیں۔

5تاریخ

پانچ تاریخ کو پیدا ہونے والے لوگ پیدائشی رابطہ کار ہوتے ہیں اور باتیں کرنے کا فن خوب جانتے ہیں۔ یہ لوگ کسی بھی شخص سے کسی بھی موضوع پر گفتگو کر سکتے ہیں۔ ایسے لوگ کثیرالجہت قابلیتوں کے مالک ہوتے ہیں اور یہ ایک سے زائد کاموں میں دلچسپی لیتے ہیں۔ ان لوگوں کو جب کچھ منفرد کرنے کو نہ ملنے تو یہ بہت جلد اکتا بھی جاتے ہیں۔

6تاریخ

چھ تاریخ کو پیدا ہونے والے افراد بااعتماد اور ذمہ دار ہوتے ہیں اور دوسروں کا خیال رکھنے اور خاطرداری کرنے میں انہیں لطف آتا ہے۔ یہ لوگ اکثر دوسروں کو نصیحتیں کرتے ہیں اور مختلف امور میں معاونت کرتے ہیں۔ یہ لوگ فیملی کے ساتھ رہنا پسند کرتے ہیں۔ یہ ہمیشہ تنہا رہنے پر کسی بھی تعلق داری کو پسند کرتے ہیں۔ ان لوگوں کے لیے بھی محبت خاص اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔

7تاریخ

سات تاریخ کو پیدا ہونے والے لوگ تیز اور تجزیہ کرنے کی صلاحیت سے مالامال ذہن کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ لوگ کم علمی یا سطح پسندی کو سخت ناپسند کرتے ہیں۔ یہ چیزوں کو ان کے اصل وجود اور حدود سے ہٹ کر دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ یہ لوگ قدرے تنہائی پسند ہوتے ہیں اور زندگی کے ہنگاموں سے دور رہنے میں عافیت سمجھتے ہیں۔یہ لوگ الہامی ہوتے ہیں اور دوسروں کے دلوں کے بھید جان لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

8تاریخ

آٹھ تاریخ کو پیدا ہونے والے لوگ کسی کی پیروی نہیں کرتے بلکہ یہ خود لیڈر ہوتے ہیں۔ یہ لوگ مدلل اور عمل پسند دماغ کے مالک ہوتے ہیں اور ان میں کاروبار کرنے کی بہت قابلیت پائی جاتی ہے۔یہ لوگ ذاتی کاروبار کرنا، منیجر بننا یا کسی ٹیم کا لیڈر یا نگران بننا پسند کرتے ہیں۔ ان لوگوں کے لیے ان کا ظاہری حلیہ (شخصیت)اور کامیابیاں یکساں اہمیت کی حامل ہوتی ہیں۔

9تاریخ

یہ لوگ حساس اور فیاض طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ لوگ کشادہ ذہن کے مالک ہوتے ہیں اور چیزوں کو وسیع تر دائرے میں دیکھنے کے عادی ہوتے ہیں۔ پیدائشی طور پر ان میں مختلف اقسام کے لوگوں اور ان کے طرززندگی کو پرکھنے اور سمجھنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ یہ لوگ کچھ حد تک تخلیقاتی بھی ہو سکتے ہیں۔

10تاریخ

یہ لوگ فطرتی طور پر لیڈر اور منیجر ہوتے ہیں۔ یہ بہت زیادہ آزادانہ طبیعت کے مالک اور منفرد ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کے لیے اپنی انفرادیت اور اصلیت کے ساتھ زندہ رہنا اہم ہوتا ہے اور یہی ان لوگوں کی کامیابی کی کنجی ہوتی ہے۔ ایسے لوگ ”نمبرون“ رہنا پسند کرتے ہیں اور سخت مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

11تاریخ

گیارہ تاریخ کو پیدا ہونے والے لوگ انتہائی حساس اور الہامی ہوتے ہیں۔ یہ لوگ بہت گہرے اور دوسروں کی پرواہ کرنے والے ہوتے ہیں اور ان لوگوں کو دوسروں کی مدد کرنا اور انہیں متاثر کرنا اچھا لگتا ہے۔دوسرے لوگ آسانی سے ان لوگوں کو تکلیف پہنچا سکتے ہیں اور ان سے ناجائز فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ لوگ جب اپنے آپ میں خوداعتمادی پیدا کر لیتے ہیں تو پھر بڑی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔

12تاریخ

بارہ تاریخ کو پیدا ہونے والے افراد ملنسار اور دوستانہ ماحول پسند کرتے ہیں اور انہیں ہر وقت لوگوں میں گھل مل کر رہنا اچھا لگتا ہے۔ یہ فطری طور پر دوسروں کی تفریح کا سامان کرنے والے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ غمزدہ لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کا فن خوب جانتے ہیں۔ ان لوگوں میں یکم اور 2تاریخ کو پیدا ہونے والے افراد کی خوبیاں بھی یکجا ہوتی ہیں۔

13تاریخ

یہ لوگ محنت کی قدروقیمت سے بخوبی آشنا ہوتے ہیں اور ثابت قدمی اور نظم و ضبط کی اہمیت بھی خوب جانتے ہیں۔ ان لوگوں میں مختلف مسائل کو حل کرنے کی اہلیت بدرجہ اتم موجود ہوتی ہے اور یہ ناممکن کو ممکن کردکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان لوگوں میں یکم تاریخ کو پیدا ہونے والوں کی خصوصیات میں ہوتی ہیں اور یہ تین تاریخ کو پیدا ہونے والوں کی طرح تخلیقی ذہن کے مالک بھی ہوتے ہیں۔

14تاریخ

چودہ تاریخ کو پیدا ہونے والے لوگ پیدائشی طور پر سیلز مین ہوتے ہیں اور دوسروں کو باتوں سے قائل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ لوگ ان کی باتوں سے متاثر بھی ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کے لیے کسی کام کا تہیہ کر لینا اور پھر اس پر ڈٹ جانا ایک چیلنج ہوتا ہے۔ایسے لوگوں کو نشے کی عادت اور حد سے زیادہ محبت سے دور ہی رہنا چاہیے۔

15تاریخ

پندرہ تاریخ کو پیدا ہونے والے لوگ دوسروں کی مدد کرکے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ یہ افراد ایک مقناطیسی شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔یہ یکم اور 5تاریخ کو پیدا ہونے والوں کی طرح آزاد طبیعت کے مالک بھی ہوتے ہیں۔ یہ تعلق داری میں مصنوعی پن کے قائل نہیں ہوتے بلکہ خود کو اسی حالت میں ظاہر کرتے ہیں جو ان کی اصلیت ہوتی ہے۔ محبت اور خاندان ان لوگوں کے لیے بہت اہم ہوتے ہیں۔

16تاریخ

سولہ تاریخ کو پیدا ہونے والے لوگ حالات کو سمجھنے اور دھوکہ بازوں کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ لوگ آسانی سے کسی پر اعتبار نہیں کرتے۔ یہ گہرے، الہامی اور سخت مقابلہ کرنے والے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ چیزوں کو سطح کی بجائے گہرائی سے دیکھتے ہیں۔ یہ لوگ اناءکے بندے ہوتے ہیں اور اپنی ذات کی ترقی اور تشکیل اور دوسروں پر غلبہ پالینے کی صلاحیت کے باعث کامیابیاں سمیٹتے ہیں۔

17تاریخ

سترہ تاریخ کو پیدا ہونے والے لوگ اعلیٰ عہدوں پر کام کرنا پسند کرتے ہیں۔ ان لوگوں میں یکم کو پیدا ہونے والوں کی طرف لیڈر بننے کی خصوصیات بھی ہوتی ہیں اور یہ 7تاریخ کو پیدا ہونے والوں کی طرح الہامی اور دلیل پسند بھی ہوتے ہیں۔ یہی خصوصیات انہیں فیصلہ گر بناتی ہیں جس سے دوسرے رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔

18تاریخ

یہ لوگ مضبوط ذہن اور آزاد شخصیت کے مالک ہوتے ہیں اور ملازمت کو پسند کرتے ہیں مگر یہ اپنے شعبے کا انچارج بننا پسند کرتے ہیں۔ یہ لوگ دوسروں کو سمجھنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں اور ان کی ضروریات سے بھی واقف ہوتے ہیں۔صبر اور برداشت ان لوگوں کی کامیابی کی کنجی ہوتی ہے۔

19تاریخ

یہ لوگ افسرانہ خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ لوگ اگر اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنا اور دوسروں کی نصیحتیں قبول کرنا شروع کر دیں تو اس سے ان کے کامیابی کی استعداد بہت بڑھ جاتی ہے۔ یہ ایک اہل لیڈر ہوتے ہیں اور اکثر لوگ ان کی عزت کرتے ہیں۔

20تاریخ

یہ لوگ امن پسند ہوتے ہیں اور بحث و تکرار اور تصادم کو سخت ناپسند کرتے ہیں۔ یہ لوگ فطری طور پر دوسروں کے ساتھ ہمدردانہ سلوک کرنے اور ان کے دکھوں کا مداوا کرنے والے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ غیر فیصلہ کن اور غیرمحفوظ ہو سکتے ہیں تاہم اگر یہ اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کر لیں تو کامیابی کی منزل کو پا سکتے ہیں۔

21تاریخ

یہ لوگ بھی کثیرالجہت قابلیت کے مالک ہوتے ہیں اور کئی چیزوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہ لوگ پیدائشی طور پر پراثر گفتگو کرتے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ لوگ بہت اچھا بولتے ہیں اور کسی بھی شخص سے کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں۔ ان لوگوں کو اپنے الفاظ کو غیبت اور دوسروں کی شکایات کے لیے استعمال کرنے سے احتراز کرنا چاہیے۔

22تاریخ

یہ لوگ بھی انتہائی حساس اور الہامی طبیعت کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ لوگ جب اپنے مدلل دماغ اور الہام کی خصوصیات کو یکجا کر دیتے ہیں تو انہیں خودشناسی کی دولت نصیب ہوجاتی ہے۔ یہ دوسروں کے ساتھ مل کرکام کرنے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اگر یہ لوگ توجہ دیں اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تو بڑے منصوبوں کی سربراہی بھی کر سکتے ہیں۔

23تاریخ

یہ لوگ مسحورکن شخصیت کے مالک ہوتے ہیں اور یہ پابہ رکاب رہنے والے ہوتے ہیں یعنی انہیں سفر، ہنگامہ خیزی اور جوکھ لینے جیسے کام بہت پسند کرتے ہیں۔ ان لوگوں کو من مرضی کرنے کی آزادی درکارہوتی ہے۔ یہ لوگ دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہنا اور انہیں گاہے بگاہے مشورے دینا پسند کرتے ہیں۔ یہ لوگ قدرتی طور پر سیلز پرسن اور پرموٹر ہوتے ہیں۔

24تاریخ

چوبیس تاریخ کو پیدا ہونے والے لوگ خاندان پر بہت زیادہ انحصار کرنے والے ہوتے ہیں اور ہر وقت ضرورت مند رہنا پسند کرتے ہیں۔یہ لوگ فطری طور پر والدین کی طرح شفیق ہوتے ہیں جو دوسروں کی پرواہ کرنا اور ان کی مدد کرنا خوشی کا باعث سمجھتے ہیں۔ یہ لوگ نوکری پیشہ ذہنیت کے حامل ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کو احتیاط کرنی چاہیے کہ حد سے زیادہ دوسروں کی مدد نہ کریں اور ان کی زندگیوں میں مخل نہ ہوں۔

25تاریخ

پچیس تاریخ کو پیدا ہونے والے افراد فطری طور پر طالب علم اور استاد ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کی دلچسپی زیادہ تر علم نفسیات اور فلسفہ جیسے مضامین میں ہو سکتی ہے۔ ان لوگوں کو سوچ بچار کے لیے زیادہ تر وقت تنہائی اور پرسکون ماحول کی ضرورت رہتی ہے ۔

26تاریخ

بہت سے لوگ تو خود رہنماءہوتے ہیں مگر 26تاریخ کو پیدا ہونے والے رہنماءگر ہوتے ہیں۔ یہ سب کو اپنی لاٹھی سے نہیں ہانکتے بلکہ دوسروں کو ساتھ لے کر رہبری کرتے ہیں جس سے دوسرے بھی رہنمائی کے گر سیکھ جاتے ہیں۔ یہ لوگ مضبوط دماغ اور پختہ ارادے کے مالک ہوتے ہیں اور ان لوگوں کو پسند نہیں ہوتا کہ کوئی دوسرا انہیں بتائے کہ انہیں کیا کرنا ہے۔ ان لوگوں میں ذاتی کاروبار کرنے کی اہلیت ہوتی ہے اور یہ اس میں بہت ترقی کرتے ہیں۔

27تاریخ

27تاریخ کو پیدا ہونے والے افراد بھی فنکارانہ اور تخلیقانہ صلاحیتوں کے مالک ہو سکتے ہیں۔ یہ لوگ کمزوروں کے لیے لڑنا پسند کرتے ہیں اور عدل و انصاف کے متعلق ان کا نظریہ بہت مضبوط ہوتا ہے۔ یہ 2تاریخ کو پیدا ہونے والوں کی طرح الہامی اور 7تاریخ کو پیدا ہونے والوں کی طرح تجزیہ کی صلاحیت سے مالامال دماغ کے حامل ہوتے ہیں اور ان کی یہی خصوصیات انہیں کاروباری امور اور لوگوں کو سمجھنے میں مدد دیتی ہیں۔

28تاریخ

اٹھائیس تاریخ کو پیدا ہونے والے افراد جب کسی چیز کا تہیہ کر لیں تواسے کرنے یا پانے کے لیے اپنی بساط کے مطابق ہر ممکن حد تک جاتے ہیں۔ یہ لوگ سخت مقابلہ کرنے والے ہوتے ہیں اور ہجوم پر غالب آنا پسند کرتے ہیں۔

29تاریخ

انتیس تاریخ کو پیدا ہونے والے لوگ گہرے، الہامی اور روحانی طبیعت کے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ ہر اس چیز میں دلچسپی رکھتے ہیں جو ان کے دماغ، جسم، روح یا ماحول میں وقوع پذیر ہوتی ہے۔ یہ پیدائشی طور پرشفیق اور کھلے دل کے ساتھ دوسروں کے درد کا درماں کرنے والے ہوتے ہیں۔ تاہم ان لوگوں کو اپنے آپ سے محبت کرنا اور قدرے خودستائشی بھی سیکھنی چاہیے۔

30تاریخ

یہ لوگ بھی پیدائشی طور پر دوسروں کی تفریح طبع کا سامان کرنے والے ہوتے ہیں۔ یہ افراد ہمیشہ دوسروں کی توجہ کا مرکز بننا پسند کرتے ہیں۔یہ بھی فنکارانہ اور تخلیقانہ صلاحیتوں کے حامل اور اپنے ہاتھوں سے ہنردکھانے کے ماہر ہو سکتے ہیں۔ یہ لوگ بولنے کا فن بھی بخوبی جانتے ہیں۔ مگر ان لوگوں کو اپنے الفاظ ہمیشہ دوسروں کی ہمت بڑھانے کے لیے استعمال کرنے چاہئیں نہ کہ ان پر تنقید کرنے یا رسوا کرنے کے لیے۔

31تاریخ

یہ لوگ عمل پسند اور عجزوانکسار والے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ بھی تخلیقی خیالات کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ بہت محنتی اور لگن سے کام کرنے والے ہوتے ہیں اور بہتر نتائج کے لیے بہت زیادہ محنت کرتے ہیں۔ یہ لوگ دوسروں کے ساتھ مل کر کام کرنے میں بہترکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں مگر ان لوگوں کی ترجیح ہوتی ہے کہ وہ اس ٹیم کے انچارج بنیں۔ لوگ ان کی عزت کرتے ہیں اور ان کے کام کو سراہتے ہیں اور ان سے پندونصائح حاصل کرتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...