خالص اور سچا میوزک آہستہ آہستہ دم توڑ رہا ہے، حمیرا چنا

خالص اور سچا میوزک آہستہ آہستہ دم توڑ رہا ہے، حمیرا چنا

لاہور (این این آئی ) معروف گلوکارہ حمیراچنا نے کہا ہے کہ نئے گلوکاروں کی بنیادی تعلیم اور تربیت کیلئے حکومت وقت کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے چاہیے کیونکہ خالص اور سچا میوزک آہستہ آہستہ دم توڑ جارہا ہے اور اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جاری ہے ۔ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں میں میوزک کلاسز کے فوری اجراء کا اہتمام کرے اور کلاسیکی موسیقی کی تربیت لینے والے گلوکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے پاکستانی میوزک کی تعلیم اور ترقی کیلئے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو نیک نیتی سے کام کرنا چاہیے تاکہ فن اور فنکار کو زندہ رکھا جاسکے۔

مزید : کلچر


loading...