کرن جوہر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو لانچ کرنے کیلئے تیار

کرن جوہر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو لانچ کرنے کیلئے تیار

ممبئی(آئی این پی) بولی ووڈ انڈسٹری کے مایہ ناز فلمساز کرن جوہر کا کہنا ہے کہ وہ سپر سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو جلد لانچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔حالیہ انٹرویو کے دوران کرن جوہر سے میڈیا کی طرف سے سوال کیا گیا کہ وہ جس طرح انڈسٹری کے باقی اداکاروں سے دور بھاگتے ہیں کیا وہ شاہ رخ خان کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک روا رکھتے ہیں ؟ اس پر کرن جوہر کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ انکا رشتہ کچھ خاص ہے یہی وجہ ہے کہ وہ جلد انکے بیٹے آریان کو اپنی نئی آنے والی فلم میں متعارف کرائیں گے۔

مزید : کلچر


loading...