ہاکی ٹیم کے کوچ قمرابراہیم مستعفی ، حنیف خان چیف کوچ اور منیجر مقرر

ہاکی ٹیم کے کوچ قمرابراہیم مستعفی ، حنیف خان چیف کوچ اور منیجر مقرر

 کراچی(آن لائن) پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ قمر ابراہیم نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ، پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے سابق اولمپیئن حنیف خان کو ٹیم کا چیف کوچ اور منیجر مقرر کردیا جب کہ سابق اولمپیئن قمر ابراہیم ان کے نائب کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ہاکی کلب آف پاکستان میں موجود حنیف خان نے اپنی کی تعیناتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ پی ایچ ایف کے تنظیمی ڈھانچے پر کئی دنوں تک غور وخوص کے بعد کیا گیا ہے۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ٹیم کے لیے نئے سال کا پہلا بین الاقوامی ٹورنامنٹ ہوگا۔حنیف خان ہاکی کلب آف پاکستان میں جاری 62 ویں قومی ہاکی چمپئن شپ کے میچز کو باقاعدگی کے ساتھ دیکھ رہے۔انھوں نے کہا کہ سلیکٹرز چمپئن شپ سے سینئرز سمیت جن کھلاڑیوں کو منتخب کریں گے انہیں کیمپ میں فٹنس ثابت کرنے کا برابر موقع دیا جائے گا۔حنیف خان نے کہا کہ وہ جونیئر ٹیم کے معاملات میں کوئی دخل نہیں دیں گے اور وہ معاملات طاہر زمان پر چھوڑ دیے جائیں گے کہ وہ ہندوستان میں ہونے والے جونیئر ورلڈ کپ 2016 کے لیے ٹیم کو تیار کریں۔انھوں نے اپنے نائب کوچ کی تقرری کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ قمر ابراہیم ماسٹر کوچ ہیں اور ان کی جوڑی بہترین نتائج دے گی۔انھوں نے پی ایچ ایف کے صدر برگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر کا ان پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 'میں ان کی توقعات پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کروں گا"۔حنیف خان نے تقریبا دوسال بعد ایک دفعہ پھرقومی ٹیم کی بھاگ ڈور سنبھالی ہے۔ دوسری جانب پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ قمر ابراہیم نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے قمر ابراہیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے گزشتہ روز قمر ابراہیم کو چند روز قبل کوچ نامزد کیا تھا جبکہ ایک دن قبل فیڈریشن نے اولمپئین حنیف خان کو منیجر کے ساتھ ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...