کپتان اظہر علی نے استعفٰی دیدیا ، شہریار نے مسترد کر دیا

کپتان اظہر علی نے استعفٰی دیدیا ، شہریار نے مسترد کر دیا

 لاہور (آئی این پی) پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کپتانی سے استعفیٰ دیدیا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نے ان کا استعفیٰ مسترد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے شہریار خان سے ملاقات کی اور ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ پیش کیا تاہم شہریار خان نے ان کا استعفیٰ مسترد کر دیا اور انہیں ٹیم کی قیادت کرتے رہنے پر رضامند کر لیا۔ذرائع کے مطابق اظہر علی نے محمد عامر کی قومی ٹیم کی شمولیت کے باعث استعفیٰ دیا لیکن پی سی بی نے اسے مسترد کر دیا۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد عامر سے متعلق تمام تحفظات دور کر دیئے ہیں اور اظہر علی ون ڈے کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرتے رہیں گے یاد رہے کہ کپتان اظہر علی نے بھی محمد عامر کے تربیتی کیمپ میں شرکت کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...