پاکستان میں خواتین کو ظلم برادشت کرنے کی عادت ہوچکی ، ثانیہ سعید

پاکستان میں خواتین کو ظلم برادشت کرنے کی عادت ہوچکی ، ثانیہ سعید
پاکستان میں خواتین کو ظلم برادشت کرنے کی عادت ہوچکی ، ثانیہ سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (این این آئی ) ٹی وی کی معروف اداکارہ ثانیہ سعید نے کہاہے کہ پاکستان میں خواتین کو ظلم برادشت کرنے کی عادت ہوچکی ہے بد قسمتی سے ہمارے ہاں جو حقوق مردوں کوحاصل ہیں عورتوں کو ان سے محروم رکھا جا تا ہے جبکہ اسلام نے عورت اور مرد کو برابرقرار دیا ہے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ اور باشعور عورت کو ہر جگہ جنس اور نسلی معیار کا نشانہ بنایا جاتا ہے جو سخت زیادتی کے مترادف ہے جبکہ دیگر ممالک میں عورتوں کو مردوں سے زیادہ حق دیا جاتا ہے جس سے وہاں کی عورتوں کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے ۔
ور ہمارے ہاں عورت کی حوصلہ افزائی کی بجائے حوصلہ شکنی کی جاتی ہے ۔ ثانیہ سعید نے کہاکہ ہم سب کو اپنے رویے کو پر نظر ثانی کرنی چاہیے اور معاشرے میں پیار محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو ۔

مزید :

کلچر -