کاجول نے اجے دیوگن سے اپنے نام کا ٹیٹو بنوانے کی فرمائش کردی

کاجول نے اجے دیوگن سے اپنے نام کا ٹیٹو بنوانے کی فرمائش کردی
 کاجول نے اجے دیوگن سے اپنے نام کا ٹیٹو بنوانے کی فرمائش کردی

  


ممبئی (آئی این پی) بولی ووڈ ایکشن ہیرو اجے دیوگن اپنی بیٹی نساء کے نام کا ٹیٹو اپنے سینے پر بنوا چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اب اداکار اپنے بیٹے یوگ کے نام کا ٹیٹوبنوانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ زرائع کے مطابق اداکار کا بیٹے کے نام کا ٹیٹو تاحال نہ بنوانے کی ایک وجہ انکی مصروفیت ہے۔ چونکہ اداکار آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ’’شیوائے‘‘ کے مشکل ترین شیڈول کی وجہ سے بے حد مصروف ہیں۔ تاہم دوسری جانب کہا جا رہا ہے کہ اس کی بڑی وجہ اداکار کی اہلیہ اداکارہ کوجول کی فرمائش ہے۔ اندرونی زرائع کے مطابق اداکارہ کا کہنا ہے کہ صرف اپنی بیٹی اور بیٹے کے نام کو سینے پر لکھوانا درست نہیں ہے ،انکا کہنا ہے کہ میرے نام ٹیٹو بھی ہونا چاہیے۔

مزید : کلچر


loading...