ترکی میں کالعدم تنظیم داعش سے تعلق کے شبہ میں دو پاکستانی گرفتار

ترکی میں کالعدم تنظیم داعش سے تعلق کے شبہ میں دو پاکستانی گرفتار
ترکی میں کالعدم تنظیم داعش سے تعلق کے شبہ میں دو پاکستانی گرفتار

  


استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک سیکیورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم داعش سے تعلق کے شبہ میں تین افراد کو حراست میں لیاہے جن میں سے دور کا تعلق پاکستان سے بتایا جاراہاہے ۔نجی ٹی وی ڈان نیو ز کے مطابق پاکستانی افراد کو گزشتہ ہفتہ استنبول میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیابعدازاں پولیس نے آپریشن کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ایک برطانوی شہری کو ضلع فتح کے ایک بس اسٹاپ سے گرفتار کیا جنہیں حسن کے نام سے شناخت کیا جارہا ہے۔تمام ملزمان کو عدالت نے ریمانڈ پر انتظامیہ کے حوالے کردیا ہے۔

حسن این لیسلے ڈیوس سے رابطے میں ہے جسے ’جہادی جون‘ کا قریبی ساتھی مانا جاتا ہے تاہم واشنگٹن کا ماننا ہے کہ وہ شام میں ہونے والے ایک ڈرون حملے میں مارا جاچکا ہے۔

اس سے قبل ترکی نے ڈیوس نامی ایک برطانوی مبینہ عسکریت پسند کو گرفتار کیا تھا جسے پیرس حملے والے دن ہی استنبول سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ڈیوس پر الزام ہے کہ وہ استنبول میں پیرس طرز کے حملوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا تاہم اس کے بعد سے مبینہ عسکریت پسند کے حوالے سے کوئی معلومات منظر عام پر نہیں آئیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...