خطبہ حجتہ الوداع ہرسرکاری دفتر میں آویزاں کیا جائے،علامہ ریاض شاہ

خطبہ حجتہ الوداع ہرسرکاری دفتر میں آویزاں کیا جائے،علامہ ریاض شاہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ خطبہ حجتہ الوداع ہرسرکاری دفتر میں آویزاں کیا جائے۔قرارداد مقاصد پر عمل ہی تمام مسائل کا حل ہے،نئے سال کے آغاز پر نئے عزم سے استحکام وطن کیلئے جدوجہد کا تجدید عہد کیا جائے،وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان غلط فہمیاں دور ہو نی چاہئیں۔ مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بد عنوانی اور بد زبانی نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔کراچی کے امن سے ملک و قوم کی خوشحالی وابستہ ہے۔بد عنوان عناصر کو سیاست بدر کرنا ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...