مردان بم دھماکہ قابل مذمت،سوگوا ر خاندانوں کے ساتھ ہیں،یوسف اعوان

مردان بم دھماکہ قابل مذمت،سوگوا ر خاندانوں کے ساتھ ہیں،یوسف اعوان

لاہور(نمائندہ خصوصی)اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور پیپلز پارٹی علماء ونگ پنجاب کے صدر علامہ محمد یوسف اعوان نے مردان میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علماء ونگ پیپلز پارٹی مردان بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور اس واقعہ میں انسانی جانوں کے ضائع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے اور اللہ سے دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالی بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دیں اور اس واقعہ میں جو افراد زخمی ہوئے ہیں اللہ انہیں جلد سے جلد صحت کاملہ عطا فرمائیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا علماء ونگ دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ برابر کا شریک ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالی ان شہداء کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں ۔آمین

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...