مسلم لیگ(ق) کے رہنما کامران سیف کی اقبال حسین لکھویرا کے ساتھ ملاقات

مسلم لیگ(ق) کے رہنما کامران سیف کی اقبال حسین لکھویرا کے ساتھ ملاقات

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ( ق )لاہور کے جوائینٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے پنجاب کے نئے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اقبال حسین لکھویرا سے تنظیمی ملاقات کی اور انہیں پنجاب میں نیا تنظیمی عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اس موقع پر ایم ایس ایف کے مرکزی صدر سہیل چیمہ اور وسیم رومی کے علاوہ لاہور کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔میاں کامران سیف نے انہیں لاہور مسلم لیگی کی تنظیمی کارکردگی سے آگاہ کیا ۔

اقبال حسین لکھویرا نے مسلم لیگ لاہور کی تنظیمی کارکردگی کو سراھتے ہوئے ہدایت کی کہ مسلم لیگ لاہور کو یونین کونسل اور گلی محلے کی سطح تک منظم ،مضبوط اور فعال بنایا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...