ڈویژنل سطح پر کمشنر سکول کرکٹ کپ 8فروری سے شروع ہو گا،عبداللہ سنبل

ڈویژنل سطح پر کمشنر سکول کرکٹ کپ 8فروری سے شروع ہو گا،عبداللہ سنبل

لاہور( جنرل رپورٹر)کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہا ہے کہ اسکول سطح پر کرکٹ کے فروغ سے ہی قومی سطح پر بہترین ٹیلنٹ سامنے آ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاروں اضلاع میں کامیابی سے سرانجام پانے کے بعد ڈویژنل سطح پر کمشنر اسکول کرکٹ کپ 8 فروری سے شروع ہوگا جس میں لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور قصور کی ضلعی سطح پر فاتح ٹیمیں اور رنر اپ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ کوارٹر فائنل سیمی فائنل جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ اور فائنل میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے اشتراک سے ٹیموں کی جانچ پڑتال، ایمپائرنگ اور ڈراز کا فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا سیکرٹری جمخانہ کرکٹ کلب جاوید زمان خان مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ افتتاحی میچ اور اختتامی میچ کے لیے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ آرگنائزنگ کمیٹی کمشنر اسکول کرکٹ کپ 2016ء کے مطابق ہر ٹیم 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جبکہ ہر میچ 40 اوورز پر مشتمل ہوگا۔کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل کی زیر صدارت ہونے والے آج اجلاس میں ڈی سی او شیخوپورہ کرن خورشید، ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان، ڈی سی او قصور محمد شاہد، سیکرٹری جمخانہ کرکٹ کلب جاوید زمان ، جاوید اشرف پی سی بی، آل پاکستان پرائیویٹ اسکول فیڈریشن مرزا کاشف، ممبر آرگنائزنگ کمیٹی سائرس سعود جا ن و سپورٹس افسران نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...