جشن عید میلاد النبیﷺاو ر ہفتہ وحدت کے سلسلے میں خانہ فرہنگ ایران میں سیمینار

جشن عید میلاد النبیﷺاو ر ہفتہ وحدت کے سلسلے میں خانہ فرہنگ ایران میں سیمینار

لاہور(کامرس رپورٹر)جشن میلاد النبیﷺاور ہفتہ وحدت کے سلسلے میں خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہور میں جمیت علمائے پاکستان(نیازی) ، امامیہ آرگنائزیشن،پاکستان لاہور ریجن کے تعاون سے سیمینار "سیرت پیامبر اعظم(ص)مرکز وحدتِ امت"کا انعقاد کیا گیا۔ یہ سیمینار صحیح معنوں میں وحدت المسلمین کا مظہر تھا جس میں تمام مسالک کے جید علمائے کرام،پیر صاحبان،معروف شخصیات اور دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ آج اس وحدت المسلمین کی مثال اس سیمینار میں ہم متحد ہوکراسرائیل اور دیگر ممالک جو معاہدہ کر رہے ہیں اور مسلم ممالک کے خلاف کام کر رہے ہیں ان کی مذمت کرتے ہیں اور داعش اور بوکوحرام جیسی تنظیمیں جو مسلمانوں کے خلاف مظالم کر رہے ہیں ہم ان سب کی مذمت کرتے ہیں۔بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے مسلمانوں سے اپیل کی تھی کہ مسلمان رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات بابرکت کو اپنے اتحاد کا محور قرار دیں اور بارہ سے سترہ ربیع الاول تک کے ایام کو ہفتۂ وحدت کے طور پر منائیں ۔ ان کی اس تجویز کا پورے عالم اسلام میں بھرپور خیرمقدم کیا گیا اور اس پورے ہفتے میں عید میلادالنبیﷺکے سلسلے میں جشن اور تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔تقریب سے محمد حسین بنی اسدی قونصل جنرل ایران،لاہور، اکبر برخورداری ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران، مولانا راغب نعیمی پرنسپل جامعہ نعیمیہ،لعل مہدی خان چیئرمین امامیہ آرگنائزیشن پاکستان،پیر معصوم حسین نقوی (JUPنیازی)،دیوان عثمان فرید پاکپتن شریف ،(پیر جان شاہ جے یو پی نیازی)،شفیق رضا قادری ،لیاقت حسین شمسی مولانا علی وقار قادری ،ناصر شیرازی ،ظہیر الحسن شاہ نقوی ،پیر سید سجاد حیدر قلندر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر پیر اختر رسول قادری، سید مصطفے ٰ اشرف رضوی مشہدی امیر دارالعلومحزب الاحناف لاہور، سید محمد ادریس شاہ زنجانی سجادہ نشین دربار سید میراں حسین شاہ زنجانی،سید یعقوب شاہ زنجانی، پیر عابد بخاری، علامہ رائے مزمل حسین، سید اسد نقوی، مجلس وحدت مسلمین، شبیر احمد شگری،محمد شفیق فاروقی انجمن تاجران،الطاف حسین بلوچ ناظم آئی ۔او،سید علی رضا شاہ،سید سلیم رضا شیرازی،سردار جنم سنگھ،مفتی سہیل قادری،پیر زادہ علی احمد بھی موجود تھے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...