حکمرانوں نے مفادات کے لئے قومی وحدت پر شب خون مارا،الطاف شاہد

حکمرانوں نے مفادات کے لئے قومی وحدت پر شب خون مارا،الطاف شاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ سرمایہ دار حکمرانوں نے اپنے کاروباری مفادات کیلئے قومی حمیت اور قومی وحدت پرشب خون ماردیا۔ اوورسیزپاکستانیوں سمیت چاروں صوبوں کے عوام مادروطن کی حفاظت اورسا لمیت کیلئے افواج پاکستان اورپرویز مشرف کے ساتھ ہیں۔نوازشریف یادرکھیں وہ قومی وقارکی قیمت پرہرگزبھارت سے دوستی نہیں کرسکتے۔بھارت اورپاکستان کے درمیان نہیں بلکہ بھارت اورشریف خاندان کے مابین اعلیٰ سطح پر تجارت کیلئے نوازشریف اپنے بھارتی ہم منصب کے ساتھ دوستی کی پینگیں بڑھارہے ہیں ۔بھارتی وزیراعظم نریندرمودی بن بلائے لاہور نہیں آسکتے۔قومی اوردفاعی قیادت کواندھیرے میں رکھنا حکمرانوں کی بدنیتی کاغماز ہے۔نااہل حکمران حقیقت چھپانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔وہ ایک عشائیہ سے خطاب کررہے تھے۔چودھری محمدالطاف شاہدنے مزید کہا کہ ہمارے قائدپرویز مشرف نے اپنے دور حکومت میں بہترین منصوبہ بندی سے کا م کیا۔
مہنگائی کے آگے جوبندباندھا تھاوہ آصف زرداری اور نوازشریف کے برسراقتدارآنے سے ٹوٹ گیا۔ستم زدہ عوام نے فیصلہ سنا دیاپاکستان میں پرویزمشرف کادوراقتدار پیپلزپارٹی اور نوازلیگ کے مجموعی ادوارسے ہزارگنابہترتھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کروڑوں خاندان آج بھی پرویز مشرف کی دوررس معاشی اصلاحات سے مستفیدہورہے ہیں۔ پرویز مشرف نے معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کااحساس محرومی دوراوران کامعیار زندگی بلندکیا ۔جس ملک میں ناداراورمفلس افراد دووقت کی روٹی کیلئے ترستے رہیں ،سرکاری ہسپتالو ں میں دوا اورپینے کاصاف پانی میسر نہ ہو ،ماں باپ باامرمجبوری اپنے بچوں کوفروخت کرناشروع کردیں وہاں کرپشن فری کی بجائے سگنل فری منصوبوں اورشاہراہوں کی تعمیر نادارہم وطنوں کے ساتھ بدترین زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ جانے سرمایہ دارحکمران مزدوروں اورکسانوں سے کس بات کاانتقام لے رہے ہیں۔ پاکستان میں چھانگامانگاایڈونچر،کمزوروں کی زمینیں ہتھیانے اورعدلیہ سمیت میڈیاکے دفاتر پرحملے سمیت ہرسیاسی برائی کے بانیان نے آج شرافت کالبادہ اوڑھ لیا ہے،عوام آئندہ عام انتخابات میں حکمران جماعت کی سیاست کاجنازہ اٹھادیں گے۔