جامع مسجد مولانا احمد علی لاہوری نور محلہ اچھرہ میں سالانہ شانِ مصطفی کانفرنس

جامع مسجد مولانا احمد علی لاہوری نور محلہ اچھرہ میں سالانہ شانِ مصطفی ...

لاہور(نمائندہ خصوصی)جامع مسجد مولانا احمد علی لاہوری نور محلہ اچھرہ لاہور میں سالانہ شانِ مصطفی کانفرنس مولانا مفتی محمد حسن کی زیرِ صدارت ہوئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقعہ پر عالمی انجمن خدام الدین کے مرکزی امیر حضرت مولانا میاں محمد اجمل قادری نے کہا کہ ربیع الاول کے مہینہ کا تقاضہ ہے کہ ہم تمام زندگی اسوۂ حسنہ پر عمل کریں۔

کرتے ہوئے دینی احکامات پر عمل پیرا ہوں انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام مصائب و مشکلات کا حل اور قیامت تک آنے والے لوگوں کی فلاح و کامیابی سیر ت النبی کو مشعل راہ بنانے میں ہے انہوں نے کہا امت مسلمہ اختلافات کو بھلا کر متحد ہوجائیں۔کانفرنس سے مولانا مفتی محمد حسن،مولانا علیم الدین شاکر، مولانا اللہ وسایا ،مولانا عبدالحمید وٹونے بھی خطاب کیا

، مولانا رفیق جامی، مولانا عبدالکریم ندیم،مولانا احمد علی ثانی، مولانا قاری سید انوارالحسن شاہ، مولانا عزیز الرحمن ثانی،مولانا عبیداللہ انورنے بھی شانِ اولیاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کے مہینہ میں ہم یہ عزم کریں کے تمام زندگی عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت کا تحفظ کریں گے اور قادیانیت سمیت تمام فتنوں کا آئین و قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے پرامن رہتے ہوئے دلائل کے ساتھ مقابلہ کریں گے اور نسل نو کی ایمان کی حفاظت کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔اس موقعہ پر تقریب میں شریک پانچ خوش نصیب افراد کو عمرہ کے ٹکٹ بمع پیکج قرعہ اندازی کے ذریعہ تقسیم کیئے گئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...