صدیق الفاروق کا ناصر اعوان کے ماموں کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(کامر س رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین محمد صدیق الفاروق، سیکرٹری اکرام الحق ،ڈپٹی سیکرٹری محمد بوٹا ،سٹاف آفیسر ظفر اقبال ،پی آر او عامر حسین ہاشمی ،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر (لاء برانچ)سمیرا رضوی ،ایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری عبدالوحید خان نے بورڈ کے ایڈیشنل لیگل ایڈوائزر محمد ناصر اعوان کے ماموں کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار اور تعزیت کرتے ہوئے انکے لیے دعائے مغفرت کی ہے\
،مزید برآں چیئرمین صدیق الفاور ق نے سینئر صحافی اور نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر نوید رضوی کی والدہ کے انتقال پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے بلندی درجات کے لیے دعا کی ہے جبکہ مردان میں نادرا آفس کے باہر ہونے والے دھماکہ کی بھی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر بھی اتنہائی دکھ کا اظہار کیا۔