روس میں شامل ہونے کے بعد بہتر زندگی بسر کر رہے ہیں،کریمیا کے 90 فیصد باشندوں کی رائے

روس میں شامل ہونے کے بعد بہتر زندگی بسر کر رہے ہیں،کریمیا کے 90 فیصد باشندوں ...

کریمیا (اے پی پی)کریمیا کے نوے فیصد باشندوں کاکہنا ہے کہ وہ روس میں شامل ہونے کے بعد بہتر زندگی بسر کر رہے ہیں۔روسی ادارے کی طرف سے جاری ایک سروے رپورٹ کے مطابق کریمیا کے نوے فیصد باشندے سمجھتے ہیں کہ وہ پہلے کے مقابلے میں خاصی اچھی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ تین چوتھائی کا خیال ہے کہ ایک سال میں جزیرہ نما کے حالات میں مثبت تبدیلیاں واقع ہوئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق اگر کریمیا کے روس سے الحاق کے بارے میں دوبارہ ریفرنڈم کروایا جائے تو یہاں کے 93 فی صد باشندے مثبت جوابدیں گے۔

مزید : عالمی منظر


loading...