جنوبی افریقہ میں جھونپڑیوں میں آگ لگنے کے واقعات میں دو بچوں سمیت 9 افراد ہلاک، ڈیڑھ ہزار بے گھر
جوہانسبرگ (اے پی پی) جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن کے مضافات میں واقع پانچ کچی آبادیوں میں جھونپڑیوں میں آگ لگنے کے واقعات میں دو بچوں سمیت 9 افراد ہلاک اور ڈیڑھ ہزار بے گھر ہو گئے۔ جنوبی افریقہ کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے سے 300 جھونپڑیاں جل گئیں۔ آگ لگنے کی وجوہات کا فوری طور پر علم نہیں ہو سکا۔ ہلاک ہونے والوں میں 5 سال کی عمر کا ایک بچہ اور 15 سال عمر کی بچی بھی شامل ہے۔