ایران اوربھارت نے اقتصادی تعاون کے جامع سمجھوتے پر دستخط کردئیے

ایران اوربھارت نے اقتصادی تعاون کے جامع سمجھوتے پر دستخط کردئیے

تہران (اے پی پی) ایران اوربھارت نے اقتصادی تعاون کے جامع سمجھوتے پر دستخط کردئیے ۔ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روزنئی دہلی میں ایران کے وزیر خزانہ علی طیب نیا اوربھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اقتصادی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کئے اس سمجھوتے میں دونوں فریقوں نے توانائی ، انفرا سٹرکچر، بنکینگ ، تجارت اور سیاحت جیسے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ ایران کے وزیر خزانہ نے وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سمجھوتے پر دستخط، ایران اور ہندوستان کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ کے میدان میں اہم قدم ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان ایران کی چابہار بندرگاہ کی توسیع اور وسطی ایشیاء تک پہنچنے کے لئے ریلوے لائن بچھانے میں تعاون کا خواہش مند ہے۔ واضح رہے کہ ایران کے وزیر خزانہ علی طیب نیا ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ جمعے کو نئی دہلی پہنچے تھے ۔

انھوں نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ سشما سوراج سے بھی ملاقات کی اور باہمی ، علاقائی اور بین الاقوام تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

مزید : عالمی منظر


loading...