چینی حکومت نے رواں سال 17 ہزار صنعتی یونٹ بند کئے

چینی حکومت نے رواں سال 17 ہزار صنعتی یونٹ بند کئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (اے پی پی) چین کی حکومت نے رواں سال اب تک فضائی آلودگی کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے تقریباً 17 ہزار صنعتی یونٹ بند کیے ۔ دسمبر میں بیجنگ میں پہلی بار فضا میں بے تحاشا مضر گیسوں کی موجودگی کے انتہائی خطرے کا اعلان کیا گیا ۔ اس کی وجہ سے چین کے دارالحکومت میں سکول بند کر دیے گئے اور ہر طرح کا تعمیراتی کام روک دیا گیا ۔ ماہرین ماحولیات کے مطابق فضائی آلودگی کی وجہ کوئلہ جلاانے والے صنعتی اداروں سے دھوئیں کا اخراج اور تعمیراتی سرگرمیاں ہیں۔حکام کے مطابق 2015 میں دس لاکھ سے زیادہ صنعتی یونٹوں کی پڑتال کی گئی جس کے بعد17 ہزار یونٹ بند کیے گئے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -