سابق امیر قطر شیخ حماد بن خلیفہ الثانی کی ٹانگ ٹوٹ گئی

سابق امیر قطر شیخ حماد بن خلیفہ الثانی کی ٹانگ ٹوٹ گئی

دوحہ(اے پی پی) سابق امیر قطر شیخ حماد بن خلیفہ الثانی کی ٹانگ ٹوٹ گئی جس کے بعد انہیں علاج کے لئے سوئٹزرلینڈ منتقل کردیا گیا۔ قطری حکومت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سابق امیر قطر مراکش کے پہاڑی سلسلے کوہ اطلس میں واقع ایک تفریحی مقام پر تعطیلات منا رہے تھے کہ انہیں یہ حادثہ پیش آگیا۔ بیان کے مطابق سابق امیر کی ٹانگ کا کامیاب آپریشن کرلیا گیا ہے اور اب وہ تیزی سے روبصحت ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...