لاہور پولیس نے نیو ائیر نائٹ پر حفاطتی انتظامات کا جامع مرتب کر لیا

لاہور پولیس نے نیو ائیر نائٹ پر حفاطتی انتظامات کا جامع مرتب کر لیا

 لاہور(وقائع نگارخصوصی) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ لاہور پولیس نے نیو ائیر نائٹ پر تھریٹ الرٹس کو مد نظر رکھتے ہوئے حفاظتی انتظامات کا جامع پلان بنایا ہے جس کے مطابق چرچوں، اہم تنصیبات اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہو گی اور نیو ائیر نائٹ پر منچلوں کی طرف سے ون ویلنگ اور ہلڑ بازی روکنے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر سپیشل پولیس کے دستے ترتیب دئے جائیں گے جو مختلف اہم شاہراؤں پر مانیٹرنگ کریں گے۔شہر میں تمام چرچزاور پادری حضرات کی موومنٹ کے ساتھ بھی پولیس کی نفری تعینات کی جائے گی۔ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے پانچ سپیشل اسکواڈ پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر ڈیوٹی دیں گے۔ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز کو سختی سے مانیٹر کیا جائے گا اور جس ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس میں غیر اخلاقی تقریبات منعقد کی گئیں ان کے خلاف قانون کے مطابق بلا امتیاز کاروائی ہو گی۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں نیو ائیر نائٹ اور شہر کے داخلی و خارجی سیکورٹی معاملات کے حوالہ سے پولیس افسران کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمر سعید، ایس پی سیکورٹی کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک ، ایس پی مجاہد سید قرار حسین، ایس پی رنگ روڈ قاسم خان اور ایس پی ٹریفک محمدآصف کے علاوہ تمام ڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے مزید کہا کہ سرچ آپریشن لاہور کی ہر ڈویژن میں ہو گا اور نیو ائیر نائٹ تک روزانہ رات کو کیا جائے گا۔ایس پی ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او حضرات اپنے علاقوں میں چرچوں کی انتظامیہ سے ملاقات کریں اور ان کو اپنی موومنٹ محدود رکھنے کی ہدایت کریں۔ پولیس رسپانس یونٹ کی گاڑیاں نیو ایئر نائٹ کے موقع پر شہر کی شاہراؤں پر گشت کرتی رہیں گی۔تمام ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز پر سیکورٹی گارڈز، سی سی ٹی وی کیمرے و دیگر حفاظتی انتظامات مکمل کروائے جائیں اور ہوٹل میں ہر آنے جانے والے شخص کا ڈیٹا مرتب کیا جائے۔کیٹگری Aکے اشتہاریوں کی گرفتاری کو جلد از جلد ممکن بنائیں اور نیو ائیر نائٹ کے حوالہ سے تمام والدین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس موقع پر ون ویلنگ جیسے خطر ناک اور جان لیوا کھیل سے روکیں۔

مزید : علاقائی


loading...