ریکارڈیافتہ کاکا موٹر سائیکل سنیچر و چور گینگ کاسرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

ریکارڈیافتہ کاکا موٹر سائیکل سنیچر و چور گینگ کاسرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

لاہور( وقائع نگار خصوصی) اینٹی موٹر سائیکل لفٹنگ سٹاف سٹی نے موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث کاکاموٹر سائیکل ڈکیت وچورگینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پرلاکھوں روپے مالیت کی مسروقہ 10موٹر سائیکل،ماسٹر کیز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں ریڈ کر کے کاکا موٹر سائیکل سنیچر و چور گینگ کے سرغنہ عبدالرحیم عرف کاکا اور اس کے ساتھی عبداللہ کو گرفتار کر کے ان سے لاکھوں روپے مالیت کی مسروقہ 10موٹر سائیکلیں، ماسٹر کیزاور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہیں۔ ملزمان اپنے طریقہ واردات میں تجارتی مراکز پلازوں، گھروں اور پارکنگ اسٹینڈز کے باہر کھڑی گاڑیوں کو ماسٹر کیِ کے ذریعے کھول کرفرار ہو جاتے تھے اور اپنا نشہ پورا کرنے کیلئے اُونے پونے داموں فروخت کر دیتے تھے۔ دوران تفتیش ملزموں نے لاہور کے مختلف تھانوں کی حدود سے مو ٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی درجنوں مزیدوارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور اس سے قبل بھی موٹر سائیکل چھیننے اورچوری کے متعدد مقدمات میں کئی مرتبہ جیل جا چکے ہیں جو رہا ہوتے ہی دوبارہ وارداتیں شروع کر دیتے تھے ۔

مزید : علاقائی


loading...