ڈی این اے رپورٹ میں طالبہ کیساتھ اجتماعی بداخلاقی ثابت ، لواحقین کے پولیس پر الزامات

ڈی این اے رپورٹ میں طالبہ کیساتھ اجتماعی بداخلاقی ثابت ، لواحقین کے پولیس پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لا ہور( خبر نگا ر ) طالبہ اجتماعی بداخلاقی کیس الجھ گیا،مدعیان اور ملزمان کے ایک دوسرے پرالزامات جاری۔تفصیلات کے مطابق متا ثر ہ لڑ کی کے ور ثا ء کا کہنا ہے کہ ڈ ی این اے سمیت د یگر ٹیسٹ میں بد اخلا قی ثا بت ہو چکی ہے لیکن پو لیس معلوم نہیں کو ن سے ٹیسٹ کروا نے روز انہ ہسپتا لو ں میں خوار کرتی ہے جبکہ ملزما ن کو تھا نے میں وی آ ئی پی پٹرو ٹوکو ل دیا جا ر ہا ہے روز نا مہ پا کستا ن سے بینش نے گفتگو کر تے ہو ئے بتا یا کہ8 ملزمان عدنان ثناء اللہ،بلاول،عمران بٹ، امیرمحمد، حارث، عبدالماجد،میاں عمراورقمرالزمان نے اسے بد اخلا قی کا نشانہ بنایا اور اسکی نشاند ہی پر پو لیس نے تما م ملزموں کو حرا ست میں بھی لے لیا ہے ۔متا ثر ہ لڑ کی کا کہنا تھا کے ابتدا ئی میڈیکل ر پو رٹ میں ثا بت ہو چکا ہے کہ 8افرا د نے اسکے ساتھ بد اخلا قی کی ہے اور ابتدا ئی ڈ ی این اے ر پو رٹ میں واضح د یکھا جا سکتا ہے جس میں میری عمر 15سا ل ہے اور 8افرا د نے بد اخلا قی کی ہے۔، متا ثر ہ لڑ کی کی بہن ندا کا کہنا ہے کہ وہ ایک گھر یلو خا تو ن ہے اور اسکی 1سال قبل زین نا می شخص سے شاد ی ہو ئی ہے جبکہ شو بز سے وابستہ کسی با ت میں کو ئی صدا قت نہیں ہے ، بنیش کی والد ہ غزالہ اسد کا کہنا تھا کے کسی بھی ملزم کو نہیں جا نتی ، پو لیس نے مر کزی ملزم عدنان ثناء اللہ سمیت د یگر کو گرفتا ر کر لیا ہے اور عدا لت سے ان کو 3روز پر جسما نی ر یما نڈ پر حولا ت میں ر کھا گیا ہے۔ انہو ں نے الزا م عا ئد کیا کہ پو لیس تما م ملزما ن کو وہ آ ئی پی پرو ٹو ل د ے ر ہی ہے جبکہ مر کزی ملزم عدنان ثناء اللہ کی جا نب سے خا ندا ن کو قتل کی د ھمکیا ں بھی دی جا ر ہی ہیں ۔ اس حوالے سے پو لیس کا کہنا تھا کے ملزما ن کو پرو ٹو کو ل والی کسی با ت میں کو ئی صدا قت نہیں ہے جبکہ تفتیش میرٹ پر کی جا ر ہی ہے بنیش کے ٹیسٹ تفتیش کا حصہ ہے جو کروانا ضروری ہے ڈ ی این اے ٹیسٹ کی مکمل ر پو رٹ چند رو ز میں مل جا ئے گئی ۔ جبکہ سی سی پی اولا ہور نے بنیش کے مقد مے کی تفتیش ایس ایس پی انو یسٹی گیشن سمیت ایس پی سول لا ئن انو یسٹی گیشن سمیت ڈ ی ایس پی غا زی آ با د سی آ ئی ائے کو کر نے احکاما ت د یے اور جلد رو پورٹ کر نے کا حکم د یا ہے ۔دوسری طرف مر کز ی ملز م میا ں عد نا ن ثنا ء اللہ نے پو لیس کو تفتیش کے دوران بتا یا ہے کہ بنیش کے گھر والو ں سے کئی سا لو ں سے تعلق ہے ہما ری مٹھا ئی کی دکا ن ہے جہا ں سے اس کے گھر مٹھا ئی جا تی رہی ۔اس کا مز ید کہنا تھا کہ اس کی ما ں مجھے بیٹا بیٹا کہتی نہ تھکتی تھی ۔ اس کی بہن ند ا مجھے دن میں چھ سا ت با ر فو ن کر تی تھی ۔ آ ج مجھے پہچا ننے سے ہی انکا ری ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ وہ (ن)لیگ یو تھ ونگ کا اہم کا رکن ہے اور وزیر تعلیم رانا مشہو د احمد خا ن سے اس کی کا فی جا ن پہچا ن ہے۔دریں اثناء تفتیشی ا فسر کا کہنا تھا کہ ابتد ائی تفتیش میں معلو م ہو تا ہے کہ لڑ کی اغو ا نہیں ہو ئی وہ خو د گئی تھی تا ہم اس کا حتمی فیصلہ تحقیقا ت کے بعد ہی ہو گا ۔ واضح ر ہے 25د سمبر کو ملزم عدنان ثناء اللہ اور اسکے ساتھیو ں نے ملتا ن رو ڈ سے بنیش کو اغواء کیا اور اسے اجتما عی بد اخلا قی کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید :

علاقائی -