غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام سابق ایس ایس پی محمد آزاد کہوٹ کے ریفرنس کی سماعت ملتوی

غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام سابق ایس ایس پی محمد آزاد کہوٹ کے ریفرنس کی ...

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں ملوث سابق ایس ایس پی محمد آذاد کہوٹ کے ریفرنس کی سماعت گیارہ جنوری تک ملتوی کردی۔ عدالت نے سابق ایس ایس پی کی چالان میں حاضری مکمل کرنے کے بعد فرد جرم کے لئے آئندہ تاریخ پر طلب کرلیا۔ سابق ایس ایس پی آزاد کہوٹ کے خلاف نیب پنجاب نے ریفرنس پیش کررکھا ہے جس پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران کے دوران کروڑوں روپے کے اثاثے بنائے تھے۔ریفرنس آنے کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت باقاعدگی سے شروع کردی ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...