پنجاب اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی کے 160 ملازمین کی تاحکم ثانی برطرفی روکدی گئی

پنجاب اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی کے 160 ملازمین کی تاحکم ثانی برطرفی روکدی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس خالد محمود خان نے پنجاب اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی کے 160 ملازمین کو تا حکم برطرف کرنے سے روک دیاہے، درخواست گزاروں عبدالقیوم، ارشد کمبوہ سمیت 160 ملازمین کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ عدالت پنجاب حکومت کو پیڈا ملازمین کی برطرفیوں سے روک چکی ہے ، عدالت نے پنجاب حکومت کو پیڈا ملازمین کی 2009 ء کے نوٹیفکیشن کی روشنی میں مستقلی کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا مگر چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری آبپاشی نے انہیں مستقل کرنے کی بجائے برطرفیوں کا حکم دیدیا ہے، پیڈا اتھارٹی کی طرف سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عبدالعزیز اعوان نے موقف اختیار کیا کہ ان ملازمین کو برطرف نہیں کیا جا رہا ہے ، ان کے کنٹریکٹ میں 30 دسمبر تک توسیع کی گئی ہے، ملازمین کو مستقل کرنے کے لئے نئے سرے سے سکروٹنی کے عمل سے گزرنا ہو گا ۔

مزید :

صفحہ آخر -