مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوانوں کی ہلاکت پر ڈی پی او اوکاڑہ کی طلبی

مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوانوں کی ہلاکت پر ڈی پی او اوکاڑہ کی طلبی

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائیکورٹ نے دونوجوانوں کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے کے ذمہ دار پولیس افسروں کے خلاف کارروائی کے لئے دائردرخواست پر ڈی پی او اوکاڑہ کوطلب کرلیاہے۔جسٹس سید مظاہرعلی اکبرنقوی نے یہ کارروائی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے پرویز عرف پیجی کی بیوہ مسمات طاہرہ بی بی کی درخواست پرکی ہے ۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ بصیر پورضلع اوکاڑہ پولیس نے 28دسمبر کی رات حبس بے جامیں رکھے دونوجوانوں پرویز عرف پیجی اور حافظ عامر کومبینہ مقابلے میں ہلاک کردیا۔ پولیس حراست میں موجود ایک اورنوجوان بلال احمد کو بھی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کیے جانے کا خدشہ ہے۔ درخواست گزار بیوہ خاتون کے وکیل کا کہناتھا کہ مقابلے میں مارے جانے والے نوجوانوں کی لاشیں بھی ورثاء کے حوالے نہیں کی جارہیں۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ مبینہ پولیس مقابلہ کی جوڈیشل انکوائری اورذمہ دار پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے سماعت آج 30دسمبر پر ملتوی کرتے ہوئے ڈی پی او اوکاڑہ کو طلب کرلیاہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...