دہشت گردی کے پیش نظر مزار قائد کی سکیورٹی اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

دہشت گردی کے پیش نظر مزار قائد کی سکیورٹی اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

کراچی (آئی این پی)دہشت گردی کے پیش نظر مزار قائد کی سکیورٹی اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،جس کیلئے وفاقی حکومت نے منظور ی دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق مزار قائد مینجمنٹ بورڈ نے مزار قائد کا سیکیورٹی اپ گریڈ کرنے کیلئے ٹینڈر بھی جاری کر دیاہے جس کے مطابق مزار قائد کی باونڈری وال گرل سمیت 9فٹ تک بلند کی جائے گی ،انڈر وہیکل انسپکشن سسٹم نصب کیاجائے گا ،38جدید نائٹ ویڑن کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے اور مزارقائد کے اندر مختلف مقامات پر 10واچ ٹاورز بھی بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔مزار قائد کی سکیورٹی اپ گریڈ کرنے کیلئے چاڑھے چار کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیاہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...