وی آئی پی کلچرکاخاتمہ ہماری جدوجہد کا مرکزی نقطہ ہے،لیاقت بلوچ

وی آئی پی کلچرکاخاتمہ ہماری جدوجہد کا مرکزی نقطہ ہے،لیاقت بلوچ

فیصل آباد(بیورورپورٹ) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہنوجوان پاکستان کو کرپشن فری بنانے کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، میرٹ کے قتل عام سے قوم کے ذہین نوجوان اعلیٰ تعلیم کے باوجود بے روز گار اور حکمرانوں کے نااہل شہزادے اعلیٰ عہدوں پر براجمان ہیں ۔جس کی جیب میں پاکستان کا شناختی کارڈ ہے وہ ہماری نظر میں وی آئی پی ہے ۔ملک سے اسٹیٹس کو ،اور وی آئی پی سسٹم کا خاتمہ ہماری جدوجہد کا مرکزی نقطہ ہے ۔ملکی اقتدار پر قابض رہنے والوں نے68سال میں پاکستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ،ان کی کرپشن کے اربوں ڈالر بیرونی بنکوں میں پڑے ہیں اور میرے ملک کا نوجوان بیروز گاری کی چکی میں پس رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملت سے غداری کرکے انگریز سے جاگیریں حاصل کرنے والوں کی تیسری نسل عوام کی گردنوں پر سوار ہے ،انہیں صرف اپنے جاہ و جلال اور پروٹوکول سے غرض ہے ۔ وی آئی پی کلچرنے عام آدمی کی زندگی اجیرن کررکھی ہے ۔معصوم بچے سڑکوں پر دم توڑ رہے ہیں اور ملک کی ظالم اشرافیہ بے حسی کی آخری حد کراس کرچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسٹیٹس کو ،کی حامی قوتیں عوام کے خلاف متحد ہوچکی ہیں اور اپنے اسٹیٹس کو کے تحفظ کیلئے آخری حد تک جانے کو تیار ہیں مگر ہم نے بھی تہیہ کرلیا ہے کہ ان قوتوں کو مزید برداشت نہیں کریں گے اور جب تک پاکستان کو ان کے پنجہ استبداد سے آزاد نہیں کروالیتے چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ایٹمی پاکستان کو گداگربنا کر قومی وقار کو صیہونی ساہو کاروں کے ہاتھ فروخت کردیا ہے ۔آج قوم کا بچہ بچہ مقروض ہے اور قرضے لینے والے عالی شان محلوں میں عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں ۔ لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں یوتھ ونگ رہنماؤں ضلعی صدر رانا عدنان خاں نائب صدر آصف عطا وقاص مجید‘میاں عمران‘اسرار سعدی اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے ہمراہ کیک بھی کاٹا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...