میزاب گروپ کی چارٹرڈ فلائٹس کے آغاز لائنز کی بلیک میلنگ کا مکمل خاتمہ ہو گا: امتیاز الرحمن چودھری ، شاہد محمود انور

میزاب گروپ کی چارٹرڈ فلائٹس کے آغاز لائنز کی بلیک میلنگ کا مکمل خاتمہ ہو گا: ...

لاہور(انٹرویو :میاں اشفاق انجم، تصاویر:ایوب بشیر) عمرہ میں نئی جدت متعارف کرانے اور 2015ء میں پاکستان سے سب سے زیادہ عمرہ زائرین کو بھیجنے کا ریکارڈ بنانے کے بعد میزاب گروپ نے جنوری 2016ء سے چارٹر ڈفلائٹس کی سہولت عمرہ زائرین اور عمرہ ایجنٹوں کو فراہم کرنے کا اعلان کر دیاایئر لائنز کی بلیک میلنگ الگ، عمرہ ویزہ الگ، ہوٹلز الگ ،ٹرانسپورٹ حاصل کرنے کی خواری کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کرتے ہوئے میزاب گروپ ون ونڈو آپریشن کا آغاز کررہا ہے۔ پاکستان سے نئے جہاز A-321 چارٹرفلائٹس ہفتہ وار ڈائریکٹ جدہ جائیں گی۔ لاہور سے براہ راست جدہ ہفتے میں 4اسلام آباد سے جدہ، 3کراچی سے جدہ، 2سیالکوٹ سے جدہ فلائٹس جایا کریں گی۔ میزاب گروپ کے ڈائریکٹرز امتیاز الرحمن چودھری، شاہد محمود انور کا روزنامہ پاکستان سے خصوصی انٹرویو میں اظہار خیال۔انہوں نے کہا کہ اللہ کی توفیق اور عمرہ زائرین کی دعاؤں سے میزاب گروپ ایک قدم اور آگے بڑھ رہا ہے۔ میزاب ایوی ایشن کے ایم ڈی ایئر مارشل (ر) ریاض الحق انتظامات کو آخری شکل دے رہے ہیں۔ میزاب ایوی ایشن کی خصوصی چارٹر فلائٹس کے آغاز سے ایئر لائنز کی بلیک میلنگ کا مکمل خاتمہ ہوگا عمرہ پیکیج کے ساتھ موقع پر ڈائریکٹ فلائٹ کی سہولت ملے گی۔ عمرہ ویزہ لگوانے کے بعد ٹکٹ کے لئے خوار نہیں ہونا پڑے گا میزاب گروپ کے ملک بھر میں پھیلے ہوئے سیلز پوائنٹ سے عمرہ زائرین اور چھوٹے عمرہ ایجنٹ استفادہ کر سکیں گے۔ عمرہ سستا ہوگا سہولیات زیادہ ملیں گی۔ امتیاز الرحمن چودھری اور شاہد محمود انور نے بتایا میزاب گروپ کو اعزاز حاصل ہے۔2015ء میں 54ہزار عمرہ زائرین کو عمرہ ویزہ کے ساتھ ساتھ مکہ مدینہ میں ہوٹل فراہم کئے اور ٹرانسپورٹ فراہم کی ہم نے محسوس کیا کہ کنفرم ٹکٹ کے بغیر عمرہ زائرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے لئے ہم نے اللہ کے فضل سے ایسا مربوط نظام بنا دیا ہے۔ اب میزاب گروپ کے ون ونڈو آپریشن کے تحت عمرہ ویزہ + مکہ مدینہ ہوٹل کے ساتھ ساتھ بہترین ٹرانسپورٹ ملے گی اور سہولت کے ساتھ موقع پر کنفرم ٹکٹ بھی مل جائے گی۔ اس سے پہلے عمرہ زائرین کو عمرہ ویزہ لینے کے بعد ٹکٹوں کے حصول کے لئے سخت ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ایک دن ٹکٹ کی قیمت اور ہوتی تھی دوسرے دن ٹکٹ کی قیمت 10ہزار اوپر بتائی جاتی تھی میزاب ایوی ایشن کی فلائٹس کے آغاز کے ساتھ ٹکٹ کی قیمتوں میں استحکام آئے گا اور خواری ختم ہوگی اب عمرہ ایجنٹ براہ راست ہمارے ہیڈ آفس یا سیلز پوائنٹ پر پاسپورٹ دیں گے اور مکمل عمرہ پیکیج کے ساتھ مرضی کی فلائٹ حاصل کر سکیں گے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...