سندھ ہائیکورٹ نے رینجرز کے اختیارات میں کمی پر سند ھ حکومت سے جواب طلب کر لیا

سندھ ہائیکورٹ نے رینجرز کے اختیارات میں کمی پر سند ھ حکومت سے جواب طلب کر لیا

کراچی(اے این این) سندھ ہائیکورٹ نے رینجرز کے اختیارات کم کرنے کے خلاف دائر درخواست پرحکومت سندھ سے جواب طلب کر لیا،6 جنوری کے لیے نوٹسز جاری۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے رینجرز کے اختیارات میں کمی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سندھ اسمبلی کی جانب سے منظور کی گئی قرار داد سے دہشتگردوں کو فائدہ پہنچے گا۔سماعت کے دوران درخواست گزار نے سندھ اسمبلی کی جانب سے رینجرز کے اختیارات کم کرنے سے متعلق منظور کی گئی قرارداد کی دستخط شدہ نقول جمع کرادیں۔عدالت نے گزشتہ سماعت پر درخواست گزار کو سندھ اسمبلی دستخط شدہ قرار داد جمع کرانے کا حکم دیا تھاعدالت نے درخواست پر مزید کارروائی کے لیے پرحکومت سندھ ودیگر کو 6 جنوری کے لیے نوٹسز جاری کردیے۔

مزید : صفحہ اول


loading...