کرناٹک حکومت نے اسلامی سکالر ذاکر نائیک پر پابندی عائد کر دی

کرناٹک حکومت نے اسلامی سکالر ذاکر نائیک پر پابندی عائد کر دی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) کرناٹک حکومت نے معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک اس پابندی کے تحت 31 دسمبر 2015 ء4 سے 6 جنوری 2016ء4 تک منگلورو میں نہیں جا سکتے۔بھارتی میڈیا کے مطابق منگلورو سٹی پولیس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ذاکر نائیک پابندی کے دوران منگلورو شہر میں داخل ہو سکتے ہیں اور نہ ہی کسی پروگرام میں حصہ لے سکتے ہیں۔ منگلورو پولیس کمشنر ایس موروگن کا کہنا ہے کہ یہ پابندی دفعہ 144 کے تحت عائد کی گئی ہے جو ابتدائی طور پر 7 دنوں کیلئے ہے تاہم اس میں اضافے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ کمشنر کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک کیساتھ ساتھ یہ ویشوا ہندو پریشد کے رہنماء4 پراوین توگاڑیو پر بھی شہر میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...