سعودی عرب کے 840ارب ریال کے بجٹ میں 320ارب ریال کا خسارہ، پانی ،بجلی اور تل کی قیمتوں میں اضافہ

سعودی عرب کے 840ارب ریال کے بجٹ میں 320ارب ریال کا خسارہ، پانی ،بجلی اور تل کی ...

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب نے 840 ارب ریال کا بجٹ پیش کردیا جس کی منظوری خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ اجلاس میں دی۔ بجٹ خسارہ 320 ارب ریال ہوگا۔ پٹرول، پانی و بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جس کے بموجب پٹرول 45.91 ہللہ سے بڑھاکر 75 ہللہ اور پٹرول 60.90 ہللہ سے بڑھا کر 90 ہللہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اضافے کے فیصلے پر آج ہی سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔ 121 ریال ماہانہ تک بجلی کا بل اداکرنے والے نئی قیمتوں سے متاثر نہیں ہوں گے۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ اجلاس نے خطاب میں کہا کہ بجٹ ایسے حالات میں پیش کیا جارہا ہے جب تیل کے نرخ کم ہوئے ہیں۔ علاقائی و بین الاقوامی اقتصادی چیلنج درپیش ہیں، جبکہ بعض پڑوسی ملک عدم استحکام سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کے حوالے سے ہماری امنگیں بہت زیادہ ہیں اور ہماری معیشت درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرسکتی ہے، ہماری معیشت و سائل اور امکانات سے مالا مال ہے۔ شاہی فرمان کے مطابق بجلی و پانی کے خرچ میں کفایت شعاری کے حوالے سے جامع پروگرام تیار کیا جارہا ہے ۔ شاہی فرمان میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام صارفین سرکاری اداروں کی واجب الادا رقوم وقت پر ادا کریں۔

مزید : صفحہ اول


loading...