داعش جیسی تنظیمیں اسلام کی بدنامی کا باعث بن رہی ہیں،حافظ سعید

داعش جیسی تنظیمیں اسلام کی بدنامی کا باعث بن رہی ہیں،حافظ سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے مفتی اعظم سعودی عرب الشیخ عبدالعزیز کی طرف سے داعش کو خوارج اوراسرائیلی فوج کا حصہ قرار دینے کی تائید وحمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تکفیر ی اور خارجی مسلمانوں کیلئے زہر اور بہت بڑ انقصان ہیں۔صلیبی و یہودی منظم منصوبہ بندی کے تحت اس فتنہ کو پروان چڑھا رہے ہیں۔سعودی مفتی اعظم کا بیان بروقت اور اسلامی تعلیمات کے عین مطابق ہے۔ سعودی عرب کی قیادت میں مسلم ممالک کا اتحاد اس فتنہ کی سرکوبی کرنے میں ان شاء اللہ جلد کامیاب ہو گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ فتنہ تکفیر کا شکار داعش جیسی تنظیمیں پوری دنیا میں اسلام کی بدنامی کا باعث بن رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسلام دشمن قوتوں کی جانب سے مسلمانوں میں دراڑیں ڈالنے کیلئے داعش جیسے گمراہ گروہوں کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔ مسلمانوں پر کفر کے فتوے لگا کر قتل و غارت گری اور مسلم معاشروں میں انتشار و افتراق پھیلانے والوں کو اسلام کا نمائندہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔


انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی قیادت میں قائم ہونے والے مسلم ممالک کے اتحاد کے ان شاء اللہ دور رس اثرات مرتب ہوں گے اور تکفیری گروہوں کے گمراہ کن نظریات اور ان کی سازشوں کا توڑ کرنے کے حوالہ سے اللہ تعالیٰ کامیابیوں سے نوازے گا۔

مزید :

علاقائی -