شانگلہ ،جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی ،جعلی کرنسی برآمد

شانگلہ ،جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی ،جعلی کرنسی برآمد

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ میں جرائیم پیشہ افراد کے خلاف پولیس تھانہ الپوری کا اپریشن،جعلی کرنسی برآمد،جعلساز گروپ گرفتار،ایک اور کارروائی میں جیب تراش رنگے ہاتھوں گرفتار، تفصیلات کے مطابق سید رحیم خان انسپکٹر پولیس تھانہ الپوری کے ایس ایچ او،حضرت رحمان اے ایس ائی اور دیگر پولیس نفری نے سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران ملزمان محمد نظرولدعبداللہجان سکنہ بنکڈ کوہستان،یوسف خان ولد گل نظر اور خان محمد ولد کریم داد ساکنان کوٹلی بالا تحصیل و ضلع مانسہرہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے33ہزارروپے جعلی کرنسی نوٹ اور سوزوکی نمبر 4873/ABD میں لوڈ شدہ چاول،چوکر جو جعلی کرنسی سے بیلے با با میں خرید اگیا تھا بھی برامد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہتھانہ الپوری میں درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے

اسی طرح ایک اور کاروائی میں بمقام ڈھیری بازار میں جیب کترے محمد ریاض ولد معصوم جان سکنہ شاہدرہ وتکے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے لوٹا ہوا مال برامد کر لیا۔

مزید : علاقائی


loading...